0
Friday 29 Apr 2016 12:49

نواز شریف بتائیں اتنی جائیدادیں کہاں سے بن گئیں، اعتزاز احسن

نواز شریف بتائیں اتنی جائیدادیں کہاں سے بن گئیں، اعتزاز احسن
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کی بجائے جلسوں پر نکل گئے ہیں اور جلسوں میں صرف اپوزیشن کو گالیاں دی جا رہی ہیں۔ نواز شریف پارلیمنٹ کے اجلاس میں آ کر قوم کو سارا کچھ بتائیں، میاں صاحب نے 1994 اور 1996 میں ایک پیسا ٹیکس ادا نہیں کیا اور انکم ٹیکس صفر ہونے کے باوجود اتنی جائیدادیں کہاں سے بن گئیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کے اثاثوں کی تحقیقات ہونی چاہئیں، کروڑوں روپے صندوقوں اور بوریوں میں بھر کر تو باہر نہیں گئے، فرانزک آڈٹ کے ذریعے پاناما لیکس پر ہونیوالے انکشافات کی انکوائری کی جائے اور ٹرم آف ریفرنس کیلئے نیا قانون بننا چاہئے۔ اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ اپوزیشن کیساتھ ملکر تحقیقاتی کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنس بنائے جائیں، تحقیقاتی کمیشن کے ضابطہ کار سے متعلق نیا قانون بننا چاہیے اور پاناما لیکس کا فرانزک آڈٹ ہونا چاہئے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ 2 مئی کو اپوزیشن پارٹیز کے اجلاس میں مشترکہ لائحہ عمل بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 535808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش