0
Sunday 6 Feb 2011 23:01

ایم ڈبلیو ایم اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مصری عوام کی حمایت میں ریلیاں

ایم ڈبلیو ایم اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مصری عوام کی حمایت میں ریلیاں
لاہور:اسلام ٹائمز۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام رہبر مسلمین جہاں حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے فرمان پر مصر اور تیونس کے عوام کی انقلابی جدوجہد کی حمایت اور عالمی استعمار امریکا اور اسرائیل کے خلاف ”بیداری امت ریلیاں“ نکالی گئیں۔”بیداری امت ریلی“ میں سیکڑوں خواتین اور مردوں نے شرکت کی اور تیونس کے بعد مصر میں انقلابی تحریک کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مشرق وسطیٰ اور افریقائی ممالک میں انقلابی لہر اور انقلابی جدوجہد کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے اور عالم انسانیت اور عالم اسلام کے دشمنوں امریکی اور اسرائیلی گماشتوں کے لئے زمین تنگ کر دیں گے،شرکائے ریلی نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مصر کے غاصبی صدر حسنی مبارک سے اقتدار سے الگ ہونے اور مصری عوام پر ظلم و تشدد کو بند کرنے کے نعرے درج تھے جبکہ اسلامی مشرق وسطیٰ کے قیام کے حق میں بھی نعرے آویزاں ہونے کےساتھ ساتھ امریکا اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کےخلاف نفرت آمیز اشعار بھی درج تھے۔
لاہور ،راولپنڈی، فیصل آباد، کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں ریلیاں اور مظاہرے منعقد کیے گئے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ تیونس اور مصر کے بعد اب اردن،یمن اور افریقائی ممالک میں بھی انقلابی لہر زور پکڑ رہی ہے جو اس بات کی کھلی دلیل ہے کہ مشرق وسطیٰ اور افریقائی ممالک کے عوام اور بالخصوص امت مسلمہ امریکی اور اسرائیلی گماشتوں سے بیزار ہیں اور اسلامی انقلاب اور نظام اسلامی کے خواہاں ہیں لہذٰا اب وہ وقت بھی دور نہیں کہ جب امت مسلمہ ایک نئے اسلامی مشرق وسطیٰ کی بنیاد رکھے گی اور خطے سے تمام غاصب حکمرانوں اور امریکی و اسرائیلی گماشتوں کو نکال باہر پھینکے گی۔
بیداری امت ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ عالمی سامراجی طاقتوں نے جو مشرق وسطیٰ میں کمزور ریاستوں اور اپنے ایجنٹ حکمرانوں کا خواب دیکھا تھا وہ اب عوامی انقلاب کے سامنے لرزہ بر اندام ہو چکا ہے جس کی مثال تیونس کے انقلاب میں سامنے آئی ہے کہ جہاں امریکی گماشتوں کو ملک سے فرار کے بعد دنیا بھر میں کہیں بھی پناہ حاصل نہ ہو پائی ،ان کا کہنا تھا کہ مصر کے غاصب حکمرانوں کا بھی بہت جلد یہی انجام ہونے والا ہے کہ جن پر زمین روز بروز تنگ ہوتی جا رہی ہے
رہنماﺅں کا کہنا تھا پاکستان کے غیور عوام عالمی استعمار امریکا اور صہیونی ریاست اسرائیل کے کسی بھی نا پاک ایجنڈے کو سر زمین پاکستان پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور تیونس اور مصر کی طرح سر زمین پاکستان پر بھی امریکی گماشتوں کو منہ کی کھانی پڑے گی،اس موقع پر شرکائے بیداری امت ریلی نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف زبر دست نعرے بازی کی جبکہ حمایت مصر اور تیونس میں بھی عظیم الشان نعروں سے خیر مقدم کیا گیا جبکہ مصری عوام کی استقامت کو خراج تحسین پیش کیا گیا،شرکائے ریلی نے اختتام پر عالمی استعمار امریکا اور اسرائیل سے اپنی نفرت کا شدید اظہار کرتے ہوئے امریکی و صہیونی پرچم بھی نذر آتش کئے۔


خبر کا کوڈ : 53582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش