0
Sunday 1 May 2016 23:17

دوران علاج مولانا فضل الرحمان کی ویڈیو بنانے پر پمز اسپتال کا ڈاکٹر معطل

دوران علاج مولانا فضل الرحمان کی ویڈیو بنانے پر پمز اسپتال کا ڈاکٹر معطل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے ایک ڈاکٹر کی جانب سے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ایف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی دوران علاج طبی اخلاقیات کے برخلاف ویڈیو بنائی گئی جس کو بعد ازاں سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کر دیا گیا۔ جے یو آئی کے سربراہ کے اہل خانہ اور دیگر متعقدین کی جانب سے پمز کی انتظامیہ کو شکایات پر ڈاکٹر کو معطل کر دیا گیا، جبکہ مولانا فضل الرحمن سے بھی معافی مانگی گئی ہے۔ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 28 اپریل کو مولانا فضل الرحمٰن کو معدے میں تکلیف پر ہسپتال میں علاج کی غرض سے منتقل کیا گیا تھا، جہاں مولانا پانچ گھنٹے زیرعلاج رہے، کئی ٹیسٹ ہونے کے بعد اسی شام ان کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا تھا۔ اس کے اگلے روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی، جس میں ڈاکٹر کو مولانا فضل الرحمن کا طبی معائنہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پمز کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کے بیٹے نے شکایت کی تھی کہ ان کے والد کی دوران علاج طبی معائنہ کرتے وقت ویڈیو بنائی گئی، جب کہ ممکنہ طور پر ویڈیو بنانے والے شخص نے یہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 536290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش