0
Tuesday 3 May 2016 15:23

مولانا برادران ڈی آئی خان کی تعمیر و ترقی کے دشمن ہیں، ضلع ناظم عزیز اللہ خان علیزئی

مولانا برادران ڈی آئی خان کی تعمیر و ترقی کے دشمن ہیں، ضلع ناظم عزیز اللہ خان علیزئی
اسلام ٹائمز۔ ضلع ناظم ڈیرہ اسماعیل خان عزیز اللہ خان علیزئی نے کہا ہے کہ ضلع کونسل کے تمام ممبران میری قیادت میں متحد ہیں، لالچ، چمک دمک کے ذریعے ان ممبران کو توڑا نہیں جاسکتا۔ یہاں تک کہ 37 ضلع ممبران نے میری قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے اپنے استعفٰی میرے پاس جمع کرا دیئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا برادران ڈیرہ اسماعیل خان کی تعمیر و ترقی کے دشمن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ناراض رکن ضلع اسمبلی اقبال بم نے دوبارہ ضلع ناظم گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس سے قبل ملک اقبال بم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کے ناراض ضلع ممبران کو منانے کیلئے چند دن تک ان کے گروپ کا حصہ رہے، میرا اصل مقصد اپنے ناراض دوستوں کو منا کر واپس اپنی پارٹی کے جھنڈے تلے متحد کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک تقریب کے دوران ان کی مولانا لطف الرحمان سے ملاقات ہوئی تھی، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں میں نے ضلع ناظم مخالف گروپ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جمعیت کی خواہش ہے کہ ضلع حکومت کو مفلوج کردیا جائے۔ اس مقصد کیلئے وہ ہر غیر قانونی حربہ استعمال کر رہے ہیں۔ وہ ممبران ضلع کونسل کا ضمیر خریدنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ گذشتہ بلدیاتی دور حکومت میں بھی جمعیت نے چمک کی بنیاد پر ایک منتخب ضلع ناظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب کرائی تھی اور پھر چار سال تک ایک نااہل شخص کو عبوری ضلع ناظم بناکر کرپشن کے ریکارڈ توڑے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ناراض ضلع ممبران کو منانے کیلئے7 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 536585
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش