0
Friday 6 May 2016 23:51

ڈی آئی خان میں وکلا اور معلموں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، الیاس صدیقی

ڈی آئی خان میں وکلا اور معلموں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، الیاس صدیقی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈی آئی خان میں وکلاء اور معلموں کی بہیمانہ انداز میں ٹارگٹ کلنگ، نیشنل ایکشن پلان کی ناکامی ظاہر کرتی ہے۔ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کی دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں سے نرمی برتنے کا نتیجہ ہے کہ آج صوبہ کے پی کے سمیت پورے ملک میں اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے وکلاء اور پروفیشنلز تکفیری دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں اور آئے روز ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پر قابو پانے میں صوبائی حکومتوں سمیت وفاقی حکومت کی کوئی آمادگی نظر نہیں آرہی ہے جبکہ نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب بھی بےثمر ہوتا جا رہا ہے۔ جب حکومتی ادارے دہشت گردی کے شکار ہوتے ہیں تو حکومت فوری حرکت میں آتی ہے اور بیگناہ اور معصوم شہریوں کے قتل و غارت گری پر حکومتی سنجیدگی کا نظر نہ آنا ایسا لگتا ہے کہ ان کا خون مباح سمجھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت پاکستان میں اہل تشیع کی نسل کشی کی جارہی ہے، اعلٰی ریاستی اداروں کی جانب سے شیعہ نسل کشی کا نوٹس نہ لیا جانا اور دہشت گردوں کو چھوٹ دینا ملک کے مفاد میں نہیں۔ پاک فوج کسی انتظار کی بجائے فوری طور پر تکفیری دہشت گردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کا آغاز کر کے ان دہشت گردوں کو انجام تک پہنچائے۔
خبر کا کوڈ : 537112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش