0
Tuesday 10 May 2016 15:15

کوئٹہ، بلوچستان یونیورسٹی کے مین گیٹ پر دھماکہ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق، 6 افراد زخمی

کوئٹہ، بلوچستان یونیورسٹی کے مین گیٹ پر دھماکہ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق، 6 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر واقع بلوچستان یونیورسٹی کے مین گیٹ پر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے مین گیٹ پر اس وقت دھماکہ ہوا، جب یونیورسٹی کی بسیں طلبا کو لے کر دروازے سے باہر نکل رہی تھیں۔ دھماکے کی وجہ سے گیٹ پر ڈیوٹی دینے والے 2 پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کا اصل نشانہ وہ جگہ تھی، جہاں پر پولیس اہلکاروں سمیت یونیورسٹی کے سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہوتےہیں۔ دھماکے کے فوری بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر امداد ی کارروائیاں شروع کردی ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 537753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش