0
Wednesday 18 May 2016 18:38

پاناما لیکس کمیشن، ٹی او آرز کیلئے کمیٹی تشکیل

پاناما لیکس کمیشن، ٹی او آرز کیلئے کمیٹی تشکیل
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت اور حزب اختلاف میں پاناما لیکس کے ٹی او آرز کے حوالے سے 12 رکنی کمیٹی پر اتفاق ہوگیا ہے۔ پارلیمنٹ کے باہر وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے دیگر وفاقی وزراء کے ہمراہ یڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کمیٹی میں 6 اراکین حکومت جبکہ 6 اپوزیشن کے ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ کل ایوان میں تحریک کے ذریعے کمیٹی کی منظوری لی جائے گی جبکہ 12 ارکان کے انتخاب کے بعد کمیٹی کا طریقہ کار بھی طے ہوجائے گا۔ یاد رہے کہ رواں ہفتے پیر کو قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے پاناما لیکس کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنس ٹی او آر بنانے کے لیے مشترکہ کمیٹی بنانے کی تجویز دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا دامن صاف ہے، ہمیں کسی استثنیٰ کی ضرورت نہیں، ہم ہر طرح کے احتسابی عمل سے گزرنے کے لیے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ پاناما لیکس میں وزیراعظم نواز شریف کے بچوں کی آف شور کمپنیز کے انکشاف کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔ اس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں وزیراعظم کے لیے ایک سوالنامہ تیار کیا گیا تھا جس میں ان سے لندن میں موجود جائیدادوں، آف شور کمپنیز اور ٹیکس کی ادائیگی کے حوالے سے 7 سوالات کا جواب مانگا گیا تھا، تاہم وزیراعظم کے قومی اسمبلی میں حالیہ خطاب کے بعد اپوزیشن نے نواز شریف سے مزید 70 سوالات کر ڈالے۔
خبر کا کوڈ : 539450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش