0
Sunday 22 May 2016 12:49

خزانہ لوٹنے والوں کو عوام مسترد کریں گے، راجہ فاروق

خزانہ لوٹنے والوں کو عوام مسترد کریں گے، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے آزاد کشمیر کو ایجوکیشن سٹی نہیں کرپشن سٹی بنا دیا ہے اس دور میں جتنی کرپشن ہوئی اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ موجودہ حکومت نے میرٹ کا ستیاناس کر دیا ہے، پڑھے لکھے نوجوان باہر جبکہ ان پڑھ افراد بھرتی کر کے حقداروں کا حق چھینا گیا ہے، ہم اقتدار میں آکر میرٹ کے خلاف کی گئی تقرریوں کو منسوخ کر کے قابل لوگوں کو بھرتی کریں گے، ہم چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ صاف و شفاف الیکشن کروا کر عوام کی نمائندہ حکومت کو اقتدار سونپیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا نعرہ ہے کہ برابری اور اہلیت کی بنیاد پر حق ملنا چاہیے اس کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن قابل قبول نہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ باغ کے دوران حلقہ وسطی باغ کے الیکشن آفس کے افتتاح کے بعد جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ جلسہ کی صدارت صدر حلقہ وسطی باغ حاجی عبدالحکیم نے کی۔ راجہ مشتاق منہاس، سردار میر اکبر خان، سردار طاہر اقبال، سردار مشتاق نیئر، راجہ محمد عبدالحفیظ خان سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ فاروق خان نے کہا کہ کشمیر کونسل کے الیکشن میں بولیاں لگی ہوئی ہیں۔ اقتدار میں آ کر لٹیروں سے حساب لیں گے، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس مل کر بھی الیکشن لڑیں تو مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ نہیں کر سکتیں، خزانہ لوٹنے والوں کو عوام مسترد کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 540211
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش