0
Tuesday 24 May 2016 22:35

آئی ایس او کے مختلف ادارہ جات کے مسئولین کا اجلاس، کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

آئی ایس او کے مختلف ادارہ جات کے مسئولین کا اجلاس، کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹریٹ آئی ایس او لاہور میں تنظیم کے مرکزی صدر علی مہدی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں آئی ایس او کے مختلف ادارہ جات کے مسئولین نے شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیمی و فکری ورکشاپس کے حوالے سے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ احسن نقوی نے شرکا اجلاس کو ورکشاپ کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ورکشاپ 3 مرحلوں میں ہوگی جس کیلئے ملک کے تمام ڈویژن کو 6 زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کراچی، سکھر، ملتان، لاہور، راولپنڈی اور گلگت میں ملک گیر ناصران ورکشاپ کا آغاز یکم جون سے ہوگا جبکہ آخری مرحلہ جولائی میں مکمل ہوگا۔ ورکشاپ ملک بھر کے 600 سے زائد مقامات پر منعقد ہوگی۔ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی ہزاروں طلبا شریک ہونگے۔ انہوں نے ورکشاپ کے ایجنڈا سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ورکشاپ کے ایجنڈا میں اخلاق، احکام دین، پاکستان کے قومی ہیرو، آئمہ طاہرین کی سیرت اور مختلف ادوار میں حکمت عملی، تعلیم کی اہمیت پاکستان و جہاں کی معروف شخصیات کا تعارف اور قرآن شامل ہیں۔ ورکشاپس کے اختتام پر دروس پر مشتمل امتحان لیا جائے گا اور پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ احسن نقوی کا کہنا تھاکہ نوجوانوں میں فکری تربیت کیساتھ ساتھ جسمانی صحت اور تندرستی کو اجاگر کرنے کیلئے اسکائوٹنگ اور دیگر ورزشیں بھی کروائی جائیں گی۔ اجلاس میں زوہیر قنبری انچارج ادارہ توسیع اور میڈیا کوآرڈینٹر تقی حسن اور علامہ اسد نقوی رہنماء ادارہ تربیت بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 540802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش