0
Thursday 26 May 2016 13:30
ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک لاش کسی کے حوالے نہیں کی جائے گی

پاکستان نے بھی بالآخر ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

ہم نے اقوام متحدہ کو بھی اس معاملے پر اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے
پاکستان نے بھی بالآخر ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کر دی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ اسلام آباد میں نیوز بریفنگ کے دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بتایا کہ لاش ابھی تک کسی کے حوالے نہیں کی گئی ہے، ڈی این اے مکمل ہونے تک ملا منصور کی لاش حوالے نہیں کی جائے گی۔ سرتاج عزیز نے بتایا کہ ملا منصور کی ہلاکت سے خطے میں امن عمل کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اب اس بات کی بھی تصدیق ہوگئی ہے کہ ملا اختر منصور ہی ڈرون حملے میں ہلاک ہوا ہے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان نے ڈرون حملے پر امریکہ سے احتجاج کیا ہے اور اس حملے کے خلاف ہم اقوام متحدہ میں بھی احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملا اختر منصور کی لاش ابھی کسی کے حوالے نہیں کی گئی۔ مشیر خارجہ نے کا کہنا تھا کہ ایران کا موقف ہے کہ ملا منصور دوسرے نام سے سفر کر رہا تھا۔

دیگر ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے 5 دن بعد افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور کی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تمام اشارے اسی جانب ہیں کہ مرنے والا شخص ملا اختر منصور ہی تھا، تاہم ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک لاش کسی کے حوالے نہیں کی جائے گی۔ سرتاج عزیز نے ڈرون حملے کو پاکستان کی خود مختاری اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ ہم نے اقوام متحدہ کو بھی اس معاملے پر اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے۔

مشیر خارجہ نے کہا کہ طے ہوا تھا کہ افغان مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی نکالا جائے گا اور اس بات کے بھی اشارے ملے تھے کہ افغان طالبان مذاکرات کی میز پر آجائیں گے، لیکن ملا اختر منصور کی ہلاکت نے افغان مذاکراتی عمل کا سارا منظرنامہ ہی تبدیل کرکے رکھ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملا عمر کی ہلاکت کے بعد دوسری مرتبہ افغان امن عمل تعطل کا شکار ہوا ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ ہمارے خیال میں افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے کیونکہ گذشتہ 15 سالوں سے طاقت کے استعمال کے باوجود یہاں امن قائم نہیں ہوسکا۔ امریکا کی جانب سے دیئے جانے والے فنڈ کے حوالے سے سرتاج عزیز کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی سپورٹ فنڈ امداد نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہونے والے نقصانات اور اخراجات کا ازالہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 541292
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش