0
Sunday 29 May 2016 11:29

پنڈتوں کی باعزت گھر واپسی کے لئے یہ موزوں وقت ہے، محبوبہ مفتی

پنڈتوں کی باعزت گھر واپسی کے لئے یہ موزوں وقت ہے، محبوبہ مفتی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سینک کالونیوں کیلئے اراضی کی نشاندہی کی نفی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرسی انکی کمزوری نہیں اور جس دن اسے لگے کہ یہ کمزوری بنے گی تو کرسی چھوڑ دوں گی۔ ریاستی گورنر کے خطبے پر شکریہ کی تحریک سمیٹتے ہوئے محبوبہ مفتی نے اپوزیشن کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ”میں اپنے مرحوم والد کے نظریات کے مطابق حکومت چلا رہی ہوں، یہ بات صاف ہے کہ کرسی میری کمزوری نہیں ہے“۔ انہوں نے عمر عبداللہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ”عمر عبداللہ یقین کیجئے! میرے لئے اس کرسی پر بیٹھنا قیامت کے برابر ہے“۔ پنڈتوں کی باعزت گھر واپسی کو موزوں وقت کے ساتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ کبوتروں کو بلی کے سامنے کھلا نہیں چھوڑ دیا جائے گا۔ بجلی پروجیکٹوں کی واپسی پر نیشنل کانفرنس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ جب انہوں نے یہ پروجیکٹ مرکز کے حوالے کئے اس وقت کیوں نہیں سوچا، تاہم ہم بجلی پروجیکٹ لیکر رہیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے حریت لیڈروں کی نظربندی، این آئی ٹی اور این ای ای ٹی سمیت ہند پاک تعلقات اور سلف رول پر بھی کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حریت قائدین کو نظربند رکھنا ہماری مجبوری ہے۔
خبر کا کوڈ : 541842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش