0
Tuesday 7 Jun 2016 13:53

ماہ رمضان میں جنگ بندی کی تجویز طالبان نے مسترد کردی

ماہ رمضان میں جنگ بندی کی تجویز طالبان نے مسترد کردی
اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان نے ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں جنگ بندی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے حملوں میں تیزی لانے کا اعلان کردیا ہے۔ قومی پرنٹ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کی یہ تجویز اقوام متحدہ کے افغانستان میں مشن اور افغان حکومت کے زیر نگرانی قائم اعلٰی امن کونسل کی جانب سے دی گئی تھی۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان نکولس ہیثم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رمضان کے دوران میں تمام گروہوں سے درخواست کروں گا کہ وہ ماہ مقدس کے تقدس کا خیال کرتے ہوئے جنگ بندی کردیں تاکہ افغان شہری امن کے ماحول میں رمضان کے روزے رکھ سکیں۔ جنگ بندی کی تجویز آنے کے بعد افغان طالبان نے بلاتردد اس پیشکش کو مسترد کردیا۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ کا کہنا تھا کہ جہاد ایک اہم ذمہ داری اور افضل ترین عبادت ہے۔ ہمارا جہاد رمضان المبارک کے دوران مزید مضبوطی اختیار کرے گا اور ہم مزید شدت سے حملے کریں گے کیونکہ رمضان المبارک کے دوران نیکی کا اجر 70 فیصد بڑھ جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 543953
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش