0
Friday 10 Jun 2016 21:48

اوباما کی افغانستان میں وسیع تر فوجی مشن کی منظوری

اوباما کی افغانستان میں وسیع تر فوجی مشن کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر براک اوباما نے افغانستان میں امریکی فوج کے وسیع تر کردار کی منظوری دی ہے، تاکہ طالبان سے نبردآزما ہونے میں مقامی افواج کی مدد کی جا سکے۔ یہ نیا منصوبہ، جس سے قبل اِس پر مہینوں تک مباحثہ جاری رہا، ضرورت پڑنے پر طالبان کے خلاف فضائی کارروائی میں اضافے کی اجازت دیتا ہے، اور عام طور پر، امریکی افواج کے لیے زیادہ لچک پیدا کرتا ہے کہ وہ کس طرح افغان افواج کے ساتھ کام کر سکتی ہیں۔ انتظامیہ کے ایک اہل کار کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ امریکی افواج کے لیے بہتر مواقع فراہم کرے گا کہ بَری اور فضائی دونوں طرح سے ساتھ دینے اور روایتی افغان افواج کی استعداد بڑھانے میں مدد دی جا سکے۔ اہل کار نے کہا ہے کہ امریکی افواج افغان بَری فوج کو قریبی فضائی اعانت فراہم کرنے اور ساتھ دینے اور لڑائی میں مشاورت فراہم کریں گی۔ منصوبے میں امریکی بَری افواج کو ملوث نہیں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 544754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش