0
Sunday 12 Jun 2016 16:44

فیصل آباد، پولیس تشدد سے ہلاکت مرنے والے کے ورثا نے پولیس کو معاف کر دیا

فیصل آباد، پولیس تشدد سے ہلاکت مرنے والے کے ورثا نے پولیس کو معاف کر دیا
اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں پولیس کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہونیوالے چائے فروش کے ورثا نے پولیس والوں کو معاف کر دیا۔ بھائی کا کہنا ہے کہ کسی کا کوئی دباؤ نہیں، رمضان المبارک کی وجہ معاف کیا ہے۔ فیصل آباد میں گزشتہ روز تھانہ گلبرگ کے علاقے میں پولیس اہلکاروں نے چائے کے پیسے مانگنے پر دو بچوں کے باپ 25 سالہ محنت کش فیاض کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ حالت غیر ہونے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے نوجوان کو الائیڈ ہسپتال منتقل کیا جہاں پر فیاض زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ 12 گھنٹے تک پوسٹ مارٹم نہ ہونے پر لواحقین نے احتجاج شروع کر دیا اور الائیڈ ہسپتال روڈ کو اکبر آباد چوک سے بلاک کر دیا۔ دوسری جانب پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو لواحقین نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا اور لاش واپس لے گئے۔ قاتلوں کو معاف کرنے کا بھی اعلان کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین کو پوسٹ مارٹم کا کہا لیکن انہوں نے خود ہی انکار کر دیا ہے، پولیس نے جس شخص کو حراست میں لیا تھا اسے بھی اب رہا کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 545203
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش