0
Sunday 12 Jun 2016 16:52

عمران خان ملک میں انتشار چاہتے ہیں، دھرنے والا شوق پھر پورا کر لیں، عابد شیر علی

عمران خان ملک میں انتشار چاہتے ہیں، دھرنے والا شوق پھر پورا کر لیں، عابد شیر علی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ووفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ملک میں انتشار چاہتے ہیں اور اُن کی سیاست بھی انتشار پر منحصر ہوتی ہے۔ پی ٹی آئی نے پہلے بھی ایک دھرنا دیا ہے اور اب پھر دھرنے کی بات کر رہے ہیں اگر اُنہیں دھرنا دینے کا شوق ہے تو پورا کرلیں۔ ایک سوال کے جواب میں عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا چہرہ دیکھ کر رونا آتا ہے اور باتیں سن کر ہنسی آتی ہے، عمران خان کو صرف اقتدار کی بھوک ہے۔ وزیر مملکت پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ نواز شریف طیارہ ہائی جیکنگ کیس میں باعزت بری ہوئے، اب بھی احتساب کیلئے تیار ہیں، عابد شیر علی نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کی ترقی کے مقابلے کا چیلنج بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 545207
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش