0
Wednesday 22 Jun 2016 11:58

اویس شاہ اغوا، تحقیقاتی ٹیم کو اہم فوٹیجز مل گئیں

اویس شاہ اغوا، تحقیقاتی ٹیم کو اہم فوٹیجز مل گئیں
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ دنوں لاپتہ ہونے والے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے صاحبزادے اویس شاہ کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا، جبکہ اغوا میں مبینہ طور پر استعمال ہونے والی گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی۔ میڈیا نے اویس شاہ کے اغوا میں مبینہ طور پر استعمال ہونے والی گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے، پولیس کے مطابق یہ گاڑی آخری بار منگھوپیر کی علاقے میں دیکھی گئی تھی۔ ادھر پولیس نے اویس شاہ کی گاڑی کلفٹن سپر مارکیٹ کی پارکنگ سے برآمد کرلی۔ عینی شاہد کے مطابق اویس شاہ شاپنگ اسٹور سے جیسے ہی باہر نکلے تو انہیں مسلح افراد ساتھ لے گئے۔

اس سے قبل ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کلفٹن میں اس سپر اسٹور کا دورہ کیا، جہاں سے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے صاحبزادے اویس شاہ کو اغوا کیا گیا۔ میجر جنرل بلال اکبر نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور سپر اسٹور کے مالک سے بات چیت بھی کی۔ ترجمان رینجرز نے اویس شاہ سے متعلق معلومات دینے والے شخص کو 25 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اطلاع دینے والے شخص کا نامہ صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور شہری رینجرز کی ہیلپ لائن 1101 پر اطلاع دے سکتے ہیں۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ مغوی اویس شاہ کے موبائل ڈیٹا ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے، جو آخری مرتبہ کینٹ اسٹیشن کے قریب بند ہوا، جبکہ انہوں نے مختلف اوقات میں اہل خانہ اور دوستوں سے رابطہ کیا، تاہم ان کے موبائل ریکارڈ سے کوئی مشکوک کال نہیں ملی۔ دوسری جانب تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ، اسپیشل سیکیورٹی یونٹ، اینٹی وائلٹ کرائم سیل اور سٹیزن پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کرتے ہوئے شان سرکل سے سہراب گوٹھ تک سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرلی۔
خبر کا کوڈ : 547783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش