0
Sunday 26 Jun 2016 19:24

امجد صابری کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف سنی تحریک کا لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرہ

امجد صابری کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف سنی تحریک کا لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام عالمی شہرت یافتہ نعت خواں و قوال امجد صابری کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سنی تحریک کے ڈویژنل صدر مولانا مجاہد عبدالرسول خان، سردار محمد طاہر ڈوگر، شیخ محمد نواز قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امجد صابری کا قتل انتہائی قابل مذمت ہے، ملک بھر میں عاشقانانِ رسولﷺ کا قتل دہشتگردوں کا وطیرہ بن چکا ہے، امجد صابری سچے عاشق رسول ﷺ تھے، فروغ عشق مصطفےٰ میں انکے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کی پڑھی ہوئی نعتیں اور پرنور آواز ہمیشہ کانوں میں عشق مصطفےٰ کا رس گھولتی رہے گی، امجد صابری کا قتل پاکستان کی ثقافت، محبت اور صوفی ازم پر حملہ ہے، اللہ اور رسول ﷺ کا نام لینے والا امجد صابری محض قوال نہیں بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کا سفیر امن تھا، کراچی کے امن اور پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے والوں کا باب اب بند ہونا چاہئے، بے ضرر شخصیت امجد صابری کا قتل کھلی دہشتگردی اور بربریت ہے، دہشتگرد یاد رکھیں عشق مصطفےٰ کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، امجد صابری شہید ہو کر سر خرو ہو گئے اور دہشتگردوں نے ہمیشہ کی طرح اپنا منہ کالا کیا، حکومت سندھ اور وفاقی حکومت قاتلوں کو فوراََ بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں لائے، ملک بحرانوں میں پھنسا ہوا ہے اور وزیراعظم بیرون ملک خواب خرگوش میں ہیں اس مو قع پر مولانا شریف الدین قذافی، علامہ سرفراز سیالوی، علامہ ریا ض ہزاروی، مفتی محمد سلیم نقشبندی، سید صدام بخاری، پیر سیف اللہ نقشبندی، محمد عاصم گجر و دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 548846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش