0
Friday 8 Jul 2016 11:28

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی  فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کیے جانے والے دونوں افراد کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا سے ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے عیدگاہ رتہ کلاچی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا سے ہے۔ دونوں افرد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ جن پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے وہ زخمی ہوگئے، دونوں کو ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھا کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ جبکہ ملزمان کی گرفتار کے لئے علاقے کا سرچ آپریشن جاری ہے تاہم اب تک اس بات کا حتمی تعین نہیں کیا جاسکا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے یا مقتولین کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب بھی ہائی کورٹ کے وکیل شاہد شیراز کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا، جبکہ لواحقین کی جانب سے کوٹ امام حسین روڈ پر مقتول کی لاش کو رکھ کراحتجاج بھی کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 551258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش