0
Tuesday 12 Jul 2016 22:53

دریائے سندھ کی پشتیں ٹوٹنے لگی ہیں تو اس وقت چیف منسٹر سندھ جاگ اُٹھا ہے اور اجلاس کر رہا ہے، ممتاز علی بھٹو

دریائے سندھ کی پشتیں ٹوٹنے لگی ہیں تو اس وقت چیف منسٹر سندھ جاگ اُٹھا ہے اور اجلاس کر رہا ہے، ممتاز علی بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ممتاز علی خان بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دریائے سندھ کی پشتیں ٹوٹنے لگی ہیں تو اس وقت چیف منسٹر سندھ جاگ اُٹھا ہے اور اجلاس کر رہا ہے، جبکہ پانی تو ابھی پشتوں سے ٹکرا رہا ہے، ایسی صورتحال میں اب پشتوں کی مرمت کیسے ہو سکتی ہے، ظاہر ہے کہ یہ رقم وزراء اور افسر شاہی روایتی طور پر مل جل کر ہضم کرلیں گے، ضرورت اس بات کی ہے کہ شاہ صاحب جیپ میں بیٹھ کر بغیر پروٹوکول کے راتیں پشتوں پر گذارے ورنہ یہاں بڑا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔ ممتاز علی بھٹو نے مزید کہا کہ شاہ صاحب کو یاد ہوگا کہ 1973ء میں سیلاب کا پورا عرصہ میں نے ایک ڈرائیور کے ساتھ بغیر پروٹوکول کے بندوں پر گذارہ تھا اور افسر شاہی کو یہ حکم دیا تھا کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں چوکس رہیں اور بندوں پر پہرہ دیں اور تمام وزراء کو بھی اپنے اپنے اضلاع میں موجود ہونے کے احکامات جاری کیے تھے، ان اقدامات اُٹھانے کی وجہ سے سندھ کو بہت بڑے نقصان سے بچا لیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال یہ ہے کہ زرداریوں، وزراء اور سرکاری وڈیروں نے اپنے اپنے حدود میں پشتوں کو پتھروں سے مضبوط کردیا ہے، جبکہ باقی سندھ کی عوام  بے یار و مددگار بنی ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 552139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش