0
Wednesday 13 Jul 2016 21:57

مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے زبردست سفارتی سرگرمیاں بحال کی جائیں، لیاقت بلوچ

مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے زبردست سفارتی سرگرمیاں بحال کی جائیں، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے ملک بھر میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اور بعض عناصر کی جانب سے مارشل لا کے لئے فوج کو آنے کی دعوت پر مبنی بینرز و پینا فلیکسز کے حوالے سے کہا کہ یہ بہت خطرناک رجحان ہے اور آرٹیکل 6 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ وفاقی و صوبائی حکومتیں ایسے عناصر گرفتار کریں اور عدالت میں مقدمات چلائے جائیں پاکستان اب کسی بھی نئی مہم جوئی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ بدعنوان اور کرپٹ عناصر اب عوام کے شکنجے میں آنے والے ہیں، عدالتی کمیشن اور مؤثر نظامِ احتساب سے بچنے کے لئے وہ ہر حربہ استعمال کر رہے ہیں لیکن بچ نہیں سکیں گے فرار کے سارے راستے بند ہوچکے ہیں۔ ملتان میڈیا سنٹر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع میانوالی کے دفتر میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت آزادی کشمیر، الحاق پاکستان بھارت سے نجات اور حق خود ارادیت کے لئے ایک نئی لہر پیدا کر دی ہے اور کشمیر کے عوام اس حوالے سے متحد و یکسو ہیں۔ نریندر مودی انسانی حقوق کو پامال کر رہے ہیں، قابض بھارتی افواج نے ظلم کی انتہا کر رکھی ہے حکومت پاکستان بھارت سے توقعات کا ناجائز سلسلہ بند کرے۔ سفارتی و عالمی سطح پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے زبردست سفارتی سرگرمیاں بحال کی جائیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 15 جولائی کو سعودی عرب میں اور خاص طور پر مسجد نبوی میں دہشت گردی کے واقعات اور کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 552432
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش