0
Thursday 14 Jul 2016 17:44

"جانے کی باتیں جانے دو" پیپلز پارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں بھی آرمی چیف کے بینرز لگ گئے

"جانے کی باتیں جانے دو" پیپلز پارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں بھی آرمی چیف کے بینرز لگ گئے
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کے بعد پیپلز پارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں بھی پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے بینرز لگ گئے۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بینرز اسلام آباد کے بعد سندھ میں پیپلز پارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں بھی لگا دیئے گئے ہیں، جس پر لکھا ہے کہ جانے کی باتیں جانے دو، جبکہ بینرز پر آرمی چیف کیلئے خوش آمدید کے بھی نعرے درج ہیں۔ لاڑکانہ میں لگائے گئے بینرز پر منجانب ”لاڑکانہ کی مظلوم اور سیاستدانوں کی ستائی عوام” لکھا ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں موو آن نامی تنظیم کی جانب سے آرمی چیف کے بینرز لگائے گئے، جس پر لکھا تھا، جانے کی باتیں ہوئی پرانی۔۔ خدا کیلئے اب آجاؤ‘‘۔
خبر کا کوڈ : 552641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش