0
Monday 18 Jul 2016 23:17

پاکستان کی نیوکلیئر برتری کی اطلاع، بھارتی فوج میں کھلبلی

پاکستان کی نیوکلیئر برتری کی اطلاع، بھارتی فوج میں کھلبلی
اسلام ٹائمز۔ دفاعی ماہرین میںایک نئی بحث نے بھارتی حکومت اوربھارتی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو شدید پریشان کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے سر پر لٹکتی پاکستانی نیوکلیئر تلوار نے بڑی طاقتوں کو سر جوڑنے پر مجبور کردیا ہے۔ دفاعی ماہرین میں ایک نئی بحث نے بھارتی حکومت اور بھارتی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو شدید پریشان کردیا ہے کہ پاکستان کے چھوٹے نیوکلیائی ہتھیار کسی بھی وقت بھارتی فوج کے گھمنڈ کو تہس نہس کرسکتے ہیں۔ پاکستان کے یہ چھوٹے نیوکلیائی میزائل ہندوستانی فوج کیلئے تباہ کن ثابت ہوسکتے ہیں۔ بھارت کے دفاعی پالیسی سازوں کوسب سے زیادہ خطرہ پاکستان کے غوری اور شاہین میزائلوں سے ہے جو بھارت کے کسی بھی شہر کو نشانہ بنا سکتے ہیں، مگر اب ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ چھوٹے نیوکلیائی میزائل میدان جنگ میں فوج کی پیش قدمی کو روکنے کیلیے استعمال ہوںگے یعنی یہ نیوکلیائی بم چھوٹے ہوںگے جودشمن کے لیے بڑا خطرہ بن سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 553729
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش