0
Sunday 24 May 2009 10:32

ایتھنز میں دوسرے روز بھی ہزاروں مسلمانوں کے مظاہرے

ایتھنز میں دوسرے روز بھی ہزاروں مسلمانوں کے مظاہرے
یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں مسلمان مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس اور "اسٹن گرنیڈز" کا استعمال کیا ہے۔ ایتھنز میں مسلمان ایک پولیس اہلکار کی طرف سے مبینہ طور پر قران شریف کی بے حرمتی کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔ یونان میں مسلمانوں کی تنظیم "مسلم یونین" کا جو کہ ایتھنز میں مقیم ہزاروں غیر ملکی مسلمانوں کی نمائندہ ہے کا کہنا ہے کہ ایک پولیس افسر نے شہر کے ایک مصری کی کافی شاپ میں قران شریف کی بے حرمتی کی اور اس کو پھاڑ کر زمین پر پھینک دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق ایتھنز شہر میں کافی عرصے سے نسلی تعصب میں اضافہ ہو رہا تھا۔ یونانی شہری حالیہ دنوں میں غیر قانونی طور پر مسلمان ملک سے سمگل کیئے جانے والوں لوگوں کی تعداد میں اضافے سے پریشان ہیں۔

خبر کا کوڈ : 5538
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش