0
Saturday 23 May 2009 10:31

اوباما کا فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے متبادل وطن کا بیان حماس نے مسترد کر دیا

اوباما کا فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے متبادل وطن کا بیان حماس نے مسترد کر دیا
غزہ :حماس نے امریکی صدر باراک حسین اوباما کے فلسطینی پناہ گزینوں کو متبادل وطن کی فراہمی کے بیان کو مسترد کر دیا ہے۔ غزہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حماس کے رکن عاطف عدوان نے فلسطینیوں کے حق واپسی سے متعلق کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے وطن سے نکالے گئے فلسطینیوں کو متبادل وطن کی فراہمی کا امریکی موقف غلط ہے جسے کسی صورت بھی قبول نہیں کیا جا سکتا، فلسطینی دنیا کے جس ملک میں بھی موجود ہیں لیکن ان کا اصل وطن فلسطین ہی ہے۔ فلسطینی مجلس قانون ساز نے فلسطین کے تمام مسائل میں پناہ گزینوں کے واپسی کے مسئلے کو اولیت دے رکھی ہے، اس معاملے میں کسی قیمت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔حماس کے رہنما نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ دنیا میں امن دیکھنا چاہتی ہے تو اسے مقبوضہ فلسطین سے نکالے گئے لاکھوں افراد کو ان کے سلب شدہ حقوق دینا ہوں گے۔ ان کے اس حق پر نہ تو حماس کوئی سمجھوتہ قبول کرے گی اور نہ فتح سمیت کوئی دوسری جماعت، صدر اوباما کے موقف کی حمایت کرے گی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ عرب ممالک فلسطینی پناہ گزینوں کے مسئلے کے حل اور ان کے دوبارہ اپنے وطن میں آباد کاری پر سنجیدگی سے کوششیں جاری رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ : 5456
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش