0
Wednesday 20 Jul 2016 17:17

وسیم اختر کو عدالتی وقت ختم ہونے کے بعد سندھ ہائیکورٹ پہنچا گیا، ریمانڈ نہ مل سکا

وسیم اختر کو عدالتی وقت ختم ہونے کے بعد سندھ ہائیکورٹ پہنچا گیا، ریمانڈ نہ مل سکا
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر کو سندھ ہائیکورٹ پہنچا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں گرفتار ملزم وسیم اختر کو آج سندھ ہائیکورٹ میں پیش کیا گیا تاہم عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی وقت ختم ہونے کی وجہ سے وسیم اختر کا ریمانڈ حاصل نہیں کیا جا سکا اور جج کی غیر حاضری کے باعث انہیں واپس سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے منتظم جج جا چکے تھے جس وجہ سے انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا۔
خبر کا کوڈ : 554225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش