0
Saturday 23 Jul 2016 20:45

کراچی، قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے مبینہ ٹارگٹ کلر نسیم عرف بلا کو گرفتار کرلیا

کراچی، قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے مبینہ ٹارگٹ کلر نسیم عرف بلا کو گرفتار کرلیا
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے کورنگی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے مبینہ ٹارگٹ کلر نسیم عرف بلا کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر نسیم عرف بلا کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر رئیس مما کا کارندہ ہے۔ ٹارگٹ کلر نسیم کبڑا عرف بلا نے دوران تفتیش ٹارگٹ کلنگ سمیت بھتہ خوری، جلاؤ گھیراؤ، ہڑتالوں میں ہنگامہ آرائی اور دکانیں بند کرانے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ملزم نے تفتیش کے دوران بتایا کہ سال 2012ء میں اس نے اپنے ساتھیوں عمیر، نعیم باس اور شانی کے ساتھ مل کر لینڈ گریبر مولانا سیف اللہ کو قتل کیا۔ ملزم نے پولیس مخبر اور لسانی جماعت کے عہدیدار کو بھی قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم زکوۃ، فطرہ وصولی، بھتہ خوری، جلاؤ گھیراؤ اور ہڑتالوں میں دکانیں بند کرانے میں بھی ملوث رہا۔ ملزم کے گروہ میں شانی عرف گڈو، عامر موٹا، کاشف، اسرار اعجاز، علی، عمیر اور نعیم باس شامل ہیں۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم کے گروہ کے دیگر ساتھی کورنگی ابراہیم حیدری میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
خبر کا کوڈ : 554926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش