0
Friday 29 Jul 2016 19:37

نئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیلئے ڈیڑھ سال کا عرصہ بڑا چیلنجنگ ہے، قائم علی شاہ

نئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیلئے ڈیڑھ سال کا عرصہ بڑا چیلنجنگ ہے، قائم علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ نئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کیلئے ڈیڑھ سال کا عرصہ بڑا چیلنجنگ ہے، پورے سندھ کی توقعات ان سے ہیں۔ قائم علی شاہ نے اپنی تقریر کے آخر میں کہا کہ وہ زیادہ نہیں بولنا چاہتے کیونکہ کبھی کبھی زیادہ بولنا نقصان دہ ہوتا ہے، کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ آگے بیٹھنے والا پیچھے چلا جاتا ہے۔ سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائم علی شا ہ کا کہناتھا کہ نئے وزیراعلیٰ کے ساتھ مل کر سندھ کی ترقی کیلئے کام کریں گے، مراد علی شاہ میرے پرانے ساتھی کے بیٹے ہیں، اپنے دوست اور پرانے ساتھی کے بیٹے کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد دیتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ ہماری لیڈر شپ کی چوائس ہیں۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی عوام سے کمٹمنٹ ہے ان توقعات پر پورا اتریں گے۔ قائم علی شاہ نے اپنی تقریر کے آخر میں کہا کہ وہ زیادہ نہیں بولنا چاہتے کیونکہ کبھی کبھی زیادہ بولنا نقصان دہ ہوتا ہے، کبھی کبھی ایسا بھی ہوتاہے کہ آگے بیٹھنے والا پیچھے چلا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 556303
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش