0
Wednesday 3 Aug 2016 20:57
ایران پاکستان کا قریبی دوست اور اچھا ہمسایا ہے، خواجہ آصف

پاکستان نے ایران کو بجلی کی پیدوار اور انفراسٹرکچر کے شعبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش کردی

پاکستان نے ایران کو بجلی کی پیدوار اور انفراسٹرکچر کے شعبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش کردی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان ایران سے بجلی خریدنے کا خواہش مند ہے اور اس کیلئے تمام وسائل کو بروے کار لائے گا۔ ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران سے انتہائی کم وقت میں سستی بجلی خرید سکتا ہے۔ انہوں نے پیشکش کی کہ ایران پاکستان کے بجلی کی پیدوار اور انفراسٹرکچر کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور ایران کئی دہائیوں سے مذہبی، سماجی اور ثقافتی رشتوں سے بندھے ہوئے ہیں، اس لئے پاکستان ہمسایہ برادر ملک کیساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، ایران پاکستان کا قریبی دوست اور اچھا ہمسایا ہے۔ وزیر پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کا اہم ترین منصوبہ ہے، جس سے تمام علاقائی ممالک فائدے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر ایرانی سفیر مہدی ہنردوست کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ بہترین اور محفوظ توانائی کا منصوبہ ہے، اس منصوبے سے دونوں ملکوں میں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے، مہدی ہنر دوست کا کہنا تھا کہ عالمی پابندیاں ختم ہونے کے بعد ایران میں سرمایہ کاری کے وسیع موقع پیدا ہوئے ہیں، سرمایہ کاری کیلئے ایران اپنے ہمسایا ممالک کو ترجیح دے گا۔ ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک ایران دوستی چند منصوبوں کے ذریعے مزید مستحکم کیا جائےگا۔
خبر کا کوڈ : 557745
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش