0
Thursday 4 Aug 2016 00:36

ڈی آئی خان، دہشتگردوں کے کئی سہولت کار پکڑے جاچکے ہیں، ڈی پی او

ڈی آئی خان، دہشتگردوں کے کئی سہولت کار پکڑے جاچکے ہیں، ڈی پی او
اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیفٹینٹ کمانڈر (ر) یاسر آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس کی فلاح وبہود کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ نوکری وردی کیلئے کریں، تبادلوں اور تقرریوں کیلئے سیاسی درباروں کے دروازے نہ دیکھیں۔ میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ خیبر پختونخوا پولیس ریفارمز کی منظوری پر ہر اہلکار مبارک باد کا مستحق ہے۔ جس کیلئے خیبر پختونخوا پولیس وزیراعلی پرویز خٹک اور انسپکٹر جنرل پولیس ناصر درانی کے مشکور ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائن میں پولیس دربار میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایس پی سی ٹی ڈی امان اللہ خان، ایس پی انوسٹی گیشن ثناء اللہ خان، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز سمیت پولیس اہلکار بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر دربار میں پولیس اہلکاروں نے اپنے مسائل بیان کئے، ڈی پی او نے توجہ سے ان مسائل کو سنا اور ان مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی نے کہا کہ آئی جی خیبر پختونخواہ ناصر درانی کی کوششوں سے پولیس سیاسی مداخلت سے آزاد ہوکر کام کررہی ہے۔ بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں حالیہ دنوں میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کی لہر چلی لیکن پولیس نے سی ٹی ڈی اور خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ ملکر اب کافی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ دہشت گردوں کے کئی سہولت کار پکڑے گئے ہیں۔ وارداتوں کیلئے ریکی کرنے والے بعض ملزمان بھی پکڑے گئے ہیں۔ جو شہریوں کے لئے خوشخبری ہے، شہر سے خوف کے سائے ختم کریں گے۔ پولیس ویلفیئر فنڈ کو میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 557784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش