0
Saturday 6 Aug 2016 23:38

ہم فوج کی طرف نہیں جسٹس نجفی کی رپورٹ کو دیکھ رہیں ہیں، شیخ رشید احمد

ہم فوج کی طرف نہیں جسٹس نجفی کی رپورٹ کو دیکھ رہیں ہیں، شیخ رشید احمد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج میں شرکاء نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شریف برادران نے پاکستان کو عالمی اداروں کے پاس گروی رکھ دیا۔ سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے۔ الیکشن کمیشن عمران خان اور نواز شریف دونوں کا ٹرائل کرے۔ تفصیلات کے مطابق، پاکستان عوامی تحریک نے ملک کے دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی احتجاج کیا۔ شرکاء نے حکومت کیخلاف نعرہ بازی کی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج میں  پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل رحیق عباسی اور شیخ رشید احمد نے شرکت کی۔ سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔

دھرنے سے خطاب میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ تحریک قصاص و تحریک احتساب کا آغاز ہو گیا ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں نواز و شہباز شریف کا ٹرائل جلد ہوگا، ہم فوج کی طرف نہیں جسٹس نجفی کی رپورٹ کو دیکھ رہیں ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ کو پبلک کیا جائے، ماڈل ٹاون میں شہدا کے ورثاء نے حکومتی آفریں ٹھکرایں۔ شیخ رشید نے کہا کہ شریف برادران کے بچوں کے پاس کیا کمال ہے کہ لوہے کو ہاتھ لگائیں سونا ہوجاتا ہے، 1935ء سے شریف برادران کا پیٹ نہیں بھر رہا، نندی پور کا ٹینڈر جس کمپنی کو دیا گیا اسے میں نے بین کروایا تھا، شریف برادران کی سازشوں سے آگاہ ہیں، پاکستان کو عالمی اداروں کے سامنے گروی رکھ دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن عمران اور نواز شریف کا ٹرائل کرے، انہوں نے کہا کہ ٹی او آرز کی چھ میٹنگز سے کوئی نتیجہ نہیں نکلا، تبدیلی کے لیے سڑکوں پر نکلنا ہو گا، بولے کہ حکمرانوں کی نااہلی سے پاک چین اقتصادی راہداری سست روی کا شکار ہے، چودہ اگست کے بعد تمام اپوزیشن پارٹیاں متحد نظر آئیں گی، فضل الرحمن سے کہا ہے کہ نواز شریف نے دین کو رسوا کردیا، شیخ رشید نے بتایا کہ عوامی مسلم لیگ تیرہ اگست سے احتجاج کا آغاز کر رہی ہے، تیرہ اگست کو پاکستان کی تاریخ کا انقلابی جلسہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 558478
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش