0
Monday 8 Aug 2016 16:07

بھارت میں مدارس نے بچوں کیلیے سرکاری کھانا لینے سے انکار کردیا

بھارت میں مدارس نے بچوں کیلیے سرکاری کھانا لینے سے انکار کردیا
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہراجین میں درجنوں مدارس کے بچوں نے حکومت کی جانب سے دیا جانے والا مڈ ڈے میل لینے سے انکار کردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اجین میں یکم اگست سے اجین کے 56 مدارس کیلیے مڈ ڈے میل کا ٹھیکہ بی آر ے فوڈ لمیٹڈ اور خواتین کی تنظیم ماں پاروتی مہیلا منڈل کو دیا گیا تھا۔ مسلمان حلقوں کا الزام تھا کہ یہ کھانا ہندو دیوتاؤں پر چڑھاوے کے بعد بچوں کے پاس بھیجا جاتا ہے جو اسلام کے منافی ہے، جس پر مدارس میں زیرتعلیم بچوں کے لیے کھانا بنانے کا کام ایک مختلف گروپ کو دیا گیا جس میں مسلم کمیونٹی کے افراد بھی شامل ہیں۔ مدارس پھر سے وہی انتظامات کامطالبہ کررہے ہیں۔

مدرسہ تعلیم کمیٹی کے صدر اشفاق الدین نے بتایا کہ مدارس کے لیے کھانا مسلمان کمیونٹی کے لوگ ہی بناتے تھے، اس نظام کو اب ختم کردیا گیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ وہی انتظامات پھر سے بحال کیے جائیں جب کہ مدارس میں زیرتعلیم بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ اگر کھانا یہی ادارے سپلائی کریں گے تو وہ اپنے بچوں کو مدرسوں سے نکال بھی سکتے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مدارس کو مذہبی وجوہ پرمڈ ڈے میل لینے سے اعتراض نہیں بلکہ اس کی وجوہ دوسری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 558929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش