0
Saturday 13 Aug 2016 23:27

مسلکی بنیاد پر ملک کو تقسیم نہیں ہونے دینگے، ناصر شیرازی

مسلکی بنیاد پر ملک کو تقسیم نہیں ہونے دینگے، ناصر شیرازی
اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے جشن آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مٹھی بھر انتہا پسندوں کے ہاتھوں قائدؒ اور اقبالؒ کے پاکستان کو یرغمال نہیں بننے دینگے، مادر وطن کی مٹی ہمارے لئے ناموس کی حیثیت رکھتی ہے، ہمیں قائدؒ اور اقبالؒ کا پاکستان چاہیئے, مسلکی بنیاد پر ملک کو تقسیم نہیں ہونے دینگے، مملکت خداداد پاکستان کے حصول کیلئے ہمارے آباوُ اجداد نے جانی و مالی قربانیاں دیں، آج بانیان پاکستان کی اولادیں ملک بچانے کیلئے قربانیاں دے رہی ہیں۔ ناصر شیرازی نے کہا کہ پاکستان پر مسلط حکمران ملک کی بقا نہیں اپنے خاندان اور کاروبار کیلئے فکر مند ہیں، ملکی دولت لوٹنے والوں کیلئے قائدؒ اور اقبالؒ کے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں، پاکستان کی بقا و سلامتی کیلئے عوام کو بیدار ہونا ہوگا، کرپشن اور خاندانی سیاست کا خاتمے کئے بغیر ملک میں ترقی و استحکام ممکن نہیں، ان شاءاللہ ہم اس مادر وطن کی سلامتی و بقا کیلئے ہر قسم کی قربانی دے بھی رہے ہیں آئندہ بھی دینگے، لیکن غیر ملکی ملک دشمن سامراجیوں کو کبھی مسلط نہیں ہونے دینگے۔
خبر کا کوڈ : 560316
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش