0
Saturday 13 Aug 2016 23:42

پاکستان واحد ریاست ہے جس کی اساس کلمہ طیبہ ہے، اشرف آصف جلالی

پاکستان واحد ریاست ہے جس کی اساس کلمہ طیبہ ہے، اشرف آصف جلالی
اسلام ٹائمز۔ گلبرگ لاہور میں نظریہ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ نسل نوء کو نظریہ پاکستان سے روشناس کرانا بے حد ضروری ہے، دنیا کے نقشے پر پاکستان واحد نظریاتی سلنطت ہے جس کی بنیاد کلمہ اسلام پر ہے، اتنے دشمنوں کے باوجود پاکستان کا قیام اور بقا محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہے، تحفظ پاکستان ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے مخالف کانگریسی ملاؤں کے پیروکار دہشتگردوں کو آکسیجن فراہم کر رہے ہیں، آج ملک کا وارث ان لوگوں کو بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو گاندھی، نہرو کو مسلمانوں کا نجات دہندہ سمجھتے تھے، پاکستان ہمارے اکابرین و آباؤاجداد نے لازوال قربانیاں اور لاکھوں جانوں کے نذرانے دیکر حاصل کیا تھا، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھ پھوڑنا اچھی طرح جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 ہزار علماء و مشائخ اہلسنت نے آل انڈیا بنارس سنی کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ اگر خدانخواستہ قائداعظم مطالبہ پاکستان سے دستبردار ہوگئے تو بھی ہم پاکستان بنا کر دم لیں گے، افسوس ہے کہ پاکستان بننے کے بعد آنے جانیوالی حکومتوں نے اس طبقے کو نوازا کہ جن کے نزدیک تحریک پاکستان کے وقت پاکستان بنانا جُرم تھا اور پاکستان بننے کے بعد اس طبقے نے ایسے دہشتگرد پالے جنہوں نے دہشتگردی کی وارداتوں میں جانی نقصان کے علاوہ پاکستان کی معیشت کو 70 ارب روپے سے زائد مالی نقصان پہنچا کر پاکستان کو ایک ناکام ریاست بنانے کی مزموم کوشش کی، آج بے شرمی اور ڈھٹائی کیساتھ کانگریسی ملا اپنے آپ کو محافظ پاکستان قرار دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، ہم کسی بھی صورت تاریخ کو مسخ نہیں ہونے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 560320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش