0
Wednesday 23 Feb 2011 23:38

مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او ریمنڈ ڈیوس کی ممکنہ رہائی کیخلاف 25 فروری کو احتجاجی ریلی نکالیں گے

مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او ریمنڈ ڈیوس کی ممکنہ رہائی کیخلاف 25 فروری کو احتجاجی ریلی نکالیں گے
لاہور:اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی زیر نگرانی تین پاکستانی شہریوں کے قاتل بلیک واٹر کے ایجنٹ امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کی ممکنہ رہائی اور حکمرانوں کے مبہم رویہ کے خلاف 25 فروری بعد از نمازِ جمعہ لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی ریلی نکالے گی۔ اس تاریخی ریلی میں مجلس وحدت مسلمین، امامیہ سٹودنٹس آرگنائزیشن، امامیہ آرگنائزیشن سمیت مختلف مذہبی و ماتمی انجمنوں کی عہدیدار و کارکن شریک ہونگے۔ شرکائے ریلی بحرین، تیونس، مصر، لیبیا، اردن اور یمن میں استکبار اور آمریت کے خلاف آواز بلند کرنے والے مسلمان بھائیوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گے اور عرب ممالک میں پرامن مظاہرین کے قتل عام کی بھرپور مذمت کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 56043
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش