0
Tuesday 23 Aug 2016 12:44

کراچی، مدرسے میں فائرنگ سے مفتی کامران ہلاک

کراچی، مدرسے میں فائرنگ سے مفتی کامران ہلاک
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6 میں نامعلوم ملزمان نے مدرسے کے دفتر میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس میں مفتی کامران ہلاک اور مفتی غلام زخمی ہوگئے ہیں۔ ایس پی گلشن اقبال ڈاکٹر فہد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے، جس کا نام مفتی کامران ہے جبکہ زخمی شخص کا نام مفتی غلام ہے۔ ایس پی گلشن اقبال کے مطابق بلاک 6 کے مدرسے میں فائرنگ ہلاک ہونے والے کی لاش اور زخمی کو نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 562532
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش