0
Wednesday 24 Aug 2016 14:18

آواران کے مرکزی بازار میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 13 زخمی

آواران کے مرکزی بازار میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 13 زخمی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع آواران میں بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں پانچ افراد موت و زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ ضلع آواران کے مین بازار میں نئے اڈے کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع آواران کے مین بازار میں نئے اڈے کے قریب اچانک زور دار دھماکے کے آواز سنی گئی اور علاقے سے دھویں کے بادل بھی اٹھتے دکھائے دینے لگے۔ دھماکے کی خبر ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے جبکہ ریسکیو اہلکار بھی جائے حادثہ سے زخمیوں اور مرنے والوں کو ہستپال منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔ دھماکے کے بعد موصول ہونے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق اب تک 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 13 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 562866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش