0
Thursday 25 Aug 2016 23:52

چمن، پاک افغان سرحد کے قریب فورسز کا کومبنگ آپریشن، 8 دہشت گرد گرفتار

چمن، پاک افغان سرحد کے قریب فورسز کا کومبنگ آپریشن، 8 دہشت گرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحد کے قریب فورسز نے کومبنگ آپریشن کے دوران 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک چمن سرحد کے قریب فورسز کا کومبنگ آپریشن کیا گیا، انٹیلی جنس اور کومبنگ آپریشنز کے دوران 8 دہشت گرد گرفتار کیا گیا جب کہ کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ دوسری جانب پاک افغان سرحد پرباب دوستی بدستور آٹھویں روز بھی بند ہے، 8 روز گزرنے کے بعد بھی سرحد کھولنے پر پیش رفت نہ ہوسکی جب کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور نیٹو سپلائی بھی معطل ہے۔
خبر کا کوڈ : 563211
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش