0
Wednesday 31 Aug 2016 14:24

دہشتگردی اور میڈیا ہاؤسز پر حملہ، 44 متحدہ رہنماؤں و کارکنان کیخلاف چالان پیش کرنیکا حکم

دہشتگردی اور میڈیا ہاؤسز پر حملہ، 44 متحدہ رہنماؤں و کارکنان کیخلاف چالان پیش کرنیکا حکم
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے بغاوت، دہشتگردی اور میڈیا ہاؤس پر حملہ کیس میں قمر منصور، کنور نوید اور شاہد پاشا سمیت ایم کیو ایم کے 44 کارکنوں کے خلاف 14 روز میں چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنماؤں کنور نوید جمیل، قمر منصور اور شاہد پاشا سمیت 44 کارکنوں کو انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے جج کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت میں ایم کیو ایم رہنما قمر منصور نے استدعا کی کہ میں بیمار ہوں اور مجھے زمین پر بٹھایا جا رہا، جبکہ عدالتی حکم کے باوجود اسپتال بھی نہیں لے جایا گیا، لہٰذا جیل حکام کو ہدایت کی جائے۔ جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ پہلے تحریری درخواست دیں، پھر حکم جاری کیا جائے گا۔

سماعت کے دوران ستارہ بیگم نامی خاتون نے عدالت کے روبرو مؤقف اختیار کیا کہ ان کا ایک بیٹا ہنگامہ آرائی میں جاں بحق ہوگیا، جبکہ پولیس ان کا دوسرا بیٹا بھی ہنگامہ آرائی کے الزام میں اٹھا کر لے گئی ہے۔ عدالت کے روبرو تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ گرفتار کئے گئے ملزمان کے قبضے سے 6 ڈنڈے اور 2 راڈز برآمد ہوئے ہیں۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو 14 روز میں چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایم کیو ایم رہنماؤں اور کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
خبر کا کوڈ : 564281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش