0
Monday 25 May 2009 17:16
ہوشیار زیباری:

عراقی حکومت امریکہ کے بغیر بھی ملک میں امن و امان قائم کر سکتی ہے

وہ روسی اخبار کے نمائندے سے گفتگو کر رہے تھے
عراقی حکومت امریکہ کے بغیر بھی ملک میں امن و امان قائم کر سکتی ہے
عراقی وزیر خارجہ ہوشیار زیباری نے ایک روسی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عراق امریکی فوج کے انخلاء کے بعد ملک میں امن و امان کے قیام اور اپنے شہریوں کے دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وہ اسلامی کانفرنس کی تنظیم کے اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے شام گئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عراق نے خود کو امریکی فوجیوں کے انخلاء کیلئے مکمل طور پر آمادہ کر لیا ہے۔ ہوشیار زیباری روسی وزیر خارجہ سرگی لاوروف سے ملاقات کے بعد "ورمیانووسٹی" نامی روسی اخبار کے نمائندے سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے اپریل میں عراقی صدر نوری مالکی کے روس کے دورے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا: "میں آپ کو یہ خبر دینا چاہوں گا کہ کچھ دنوں تک روس کے فوجی ماہرین کی ایک ٹیم عراق کا دورہ کرے گی جس میں وہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی حوالے سے تعاون کو بڑھانے کا جائزہ لے گی"۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سن 2011ء تک تمام امریکی فوجی عراق سے نکل جائیں گے اور طے شدہ معاہدے کے تحت جاری سال کے موسم گرما میں ملک کے تمام رہائشی علاقوں سے باہر نکل جائیں گے۔ ہوشیار زیباری نے عراقی حکومت کی طرف سے امریکی فوجیوں کو عراق میں مزید رکنے کی درخواست کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا: "البتہ ہم اس حوالے سے روس سے کہیں گے کہ وہ ہمیں ملکی دفاع کیلئے اسلحہ اور ضروری سامان فراہم کرے"۔ اسی طرح عراقی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی فوجیوں کے عراق سے چلے جانے کے بعد یہ ملک کسی قسم کی کمی کا احساس نہیں کرے گا اور آزادانہ طور پر اپنے شہریوں کے دفاع اور ملک کی قومی سلامتی کیلئے سرگرم عمل ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 5648
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش