0
Monday 5 Sep 2016 18:37

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا چالان منظور، مقدمہ انسداد دہشتگردی عدالت منتقل

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا چالان منظور، مقدمہ انسداد دہشتگردی عدالت منتقل
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے منتظم جج نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا ضمنی چالان منظور کرتے ہوئے مقدمہ متعلقہ عدالت منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے منتظم جج نے سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ساجد محبوب اور تفتیشی افسر ایس پی ساجد سدوزئی نے ضمنی چالان پیش کیا، چالان میں جے آئی ٹی کی سفارشات کی روشنی میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی، چالان میں 58 افراد کو نامزد، جبکہ ایم کیو ایم کے رہنما حماد صدیقی اور رحمان عرف بھولا سمیت دیگر کو مفرور قرار دیا گیا۔

چالان میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایم کیو ایم کے حماد صدیقی کی ایما پر علی انٹر پرائزز سے 25 کروڑ روپے بھتہ اور فیکٹری منافع میں حصہ داری کا مطالبہ کیا گیا۔ فیکٹری مالکان نے ایک کروڑ دینے پر رضامندی ظاہر کر دی تھی، لیکن 11 ستمبر 2012ء کو حماد صدیقی کی ایماء پر فیکٹری کو آگ لگا دی گئی، واقعے میں 259 مرد وخواتین جاں بحق ہوئے، لیکن ایم کیو ایم کی سینئر قیادت نے دہشت گردی کے واقعے کا رخ تبدیل کرنے کی کوشش کی۔ فاضل جج نے ضمنی چالان منظور کرتے ہوئے کیس کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر 2 میں منتقل کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 565400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش