0
Friday 9 Sep 2016 06:12

مقبوضہ کشمیر کے عوام گولیاں اپنے سینہ پر کھا کر پاکستانی پرچم بلند رکھے ہوئے ہیں، قاری خالد محمود

مقبوضہ کشمیر کے عوام گولیاں اپنے سینہ پر کھا کر پاکستانی پرچم بلند رکھے ہوئے ہیں، قاری خالد محمود
اسلام ٹائمز۔ جماعت الدعوۃ سرگودہا ضلعی مسئول قاری خالد محمود نے یوم دفاع کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اس کی آزادی امت مسلمہ اور پاکستان کیلئے بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کشمیر کاز پر عوام الناس کو دعوت دی اور آزاد کشمیر کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ سرگودہا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعۃ الدعوۃ کے ضلعی مسئول نے کہا کہ خطہ میں مستقل امن کی خاطر اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیر کی عوام کو حق خود ارادیت ملنا چاہیئے۔ انڈین فورس کشمیری عوام پر جو ظلم توڑ رہی ہے انہیں بند ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی عوام سینے پر گولیاں کھا کر پاکستانی پرچم بلند رکھے ہوئے ہے۔
خبر کا کوڈ : 566274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش