0
Friday 9 Sep 2016 22:27

کراچی میں ایم کیو ایم کا ایک اور دفتر گرا دیا گیا، مسمار کئے گئے دفاتر کی تعداد 123 ہوگئی

کراچی میں ایم کیو ایم کا ایک اور دفتر گرا دیا گیا، مسمار کئے گئے دفاتر کی تعداد 123 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ایم کیو ایم کے غیر قانونی قائم دفاتر کو گرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے، جمعہ کو نارتھ کراچی میں ایک دفتر گرا دیا گیا ہے۔ گرائے جانے والے دفاتر سرکاری اراضی پر غیرقانونی طور پر بنائے گئے تھے۔ گرائے جانے والے دفاتر کی تعداد 123 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 22 اگست کو ایم کیو ایم کے بانی کی پاکستان مخالف تقریر کے بعد کراچی میں اب تک ایم کیو ایم کے 123 غیر قانونی قائم دفاتر گرائے جا چکے ہیں، ضلعی انتظامیہ کے ایم سی کے ساتھ مل کر کارروائی کر رہی ہے جبکہ پولیس اور رینجرز ان کی حفاظت کررہے ہیں۔ ضلع وسطی میں ایم کیو ایم کے ایک دفتر کو گرایا گیا ہے، جبکہ 3 روز قبل ضلع غربی کے علاقے اورنگی ٹاون مومن آباد میں ایم کیو ایم کے یونٹ 123 اور 124 کو گرا دیا گیا اور ضلع وسطی میں، نیو کراچی گودھرا، نارتھ ناظم آباد، قلندریہ چوک، نارتھ ناظم بلاک تین اور پاپوش نگر، شادمان ٹاون اور بفرزون میں دفاتر گرائے گئے۔ اب تک ضلع ملیر میں 8، ضلع غربی میں 21، ضلع وسطی میں مجموعی طور پر 40، ضلع شرقی میں 14اور ضلع کورنگی میں 28 دفاتر کو گرایا گیا ہے۔ 10 سرکاری مقامات کو سیل کر کے ان کے اصل محکموں کو واپس کیے جاچکے ہیں۔ ضلع جنوبی میں بھی مجموعی طور پر 10 دفاتر گرائے گئے ہیں، دفاتر گرانے کی کارروائی 24 اگست شروع کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے 218 دفاتر کو سیل بھی کیا گیا ہے۔ گرائے جانے والے دفاتر سرکاری اراضی پر غیرقانونی طور پر بنائے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 566377
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش