0
Monday 28 Feb 2011 09:41

رسول اکرم ص کی پیروی کرنے والے دہشت گرد نہیں ہو سکتے،محمد مصطفٰی ص کی آمد کا مقصد تمام ادیان پر اسلام کا غلبہ ہے،مقررین

رسول اکرم ص کی پیروی کرنے والے دہشت گرد نہیں ہو سکتے،محمد مصطفٰی ص کی آمد کا مقصد تمام ادیان پر اسلام کا غلبہ ہے،مقررین
کراچی:اسلام ٹائمز۔ مجلس محبان محمد و آل محمد کی جانب سے جشن میلادالنبی ص کا مرکزی جلسہ نشتر پارک میں منعقد ہوا، جس سے خطاب کے دوران علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا کہ مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرا مسلمان محفوظ رہے۔ رسول اکرم کی پیروی کرنے والے دہشت گرد نہیں ہو سکتے۔ آج امت مسلمہ آپ کی اعلیٰ شخصیت اور کردار سے رہنمائی حاصل کرے۔ علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ محمد مصطفٰی ص کی آمد کا مقصد تمام ادیان پر اسلام کا غلبہ ہے۔ علامہ اصغر درس نے کہا کہ تاجدار انبیاء کو پوری کائنات کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا۔ علامہ فرقان حیدر عابدی نے کہا کہ رسول اکرم کی شان میں گستاخی کرنے والا کل بھی واجب القتل تھا اور آج بھی ہے۔ خواجہ محمد امین نظامی نے کہا کہ آل رسول کی محبت اور علوم آل محمد کی ترویج وقت کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر علامہ ریاض جوہری، مولانا محمد حسین مسعودی، مولانا توفیق نجفی، تجمل حسین عابدی، محسن رضوی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

خبر کا کوڈ : 56731
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش