0
Sunday 20 Feb 2011 10:29

اسلام کے لبادے میں نام نہاد دہشتگرد بنیادی طور پر امریکہ کے ڈالروں کی پیداوار ہیں،ثروت اعجاز قادری

اسلام کے لبادے میں نام نہاد دہشتگرد بنیادی طور پر امریکہ کے ڈالروں کی پیداوار ہیں،ثروت اعجاز قادری
 کراچی:اسلام ٹائمز۔سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ انتہا پسندی ملک کیلئے ناسور ہے، فرقہ واریت اور انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد کرتے رہیں گے، کراچی کا امن سبوتاژ کرنے والے کسی بھی صورت ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے، حکومت کالعدم تنظیموں سمیت انتہا پسندوں کے خلاف سخت کاروائی کرے ورنہ سنی تحریک اپنا کردار ادا کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو کراچی میں ربانی مسجد کے امام و خطیب علامہ عدنان قادری کی بے رحمانہ شہادت، اورنگی ٹاؤن میں فرقہ وارنہ فسادات کو ہوا دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کراچی اور وطن عزیز کے امن کو ملک کی اکثریت پر دہشتگردی کرنیوالوں نے ہی تباہ کیا ہے اور یہ بات سب جانتے ہیں کہ یہ اسلام کے لبادے میں نام نہاد دہشتگرد بنیادی طور پر امریکہ کے ڈالروں کی پیداوار ہیں اور پاکستان میں دہشتگردی کو فروغ دینے کیلئے آج بھی امریکی ایماء اور امریکی ڈالر کے خواہش مند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے ذریعے کسی بھی طور اہلسنت کے جانثاروں کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ سنی تحریک اینٹ کا جواب پتھر سے بھی دے سکتی ہے مگر چونکہ ہم حضور اکرم ص کے اسوہ حسنہ پر عمل کرتے ہوئے اپنی حکمت عملی وضع کرتے ہیں لہذا ہماری امن دوستی امن پروری کو کسی بھی طور ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ دہشتگرد تنظیموں کے ٹھکانوں اور مدرسوں پر آئین پاکستان کے مطابق پابندی عائد کیجائے اور ان کی تعمیرات کو غریبوں کے حوالے کیا جائے۔

خبر کا کوڈ : 55606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش