0
Saturday 17 Sep 2016 13:20

جنوبی وزیرستان، بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

جنوبی وزیرستان، بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق، دو زخمی
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے تحصیل سراروغہ میں بارودی سرنگ کے پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق بارودی سرنگ سراروغہ تحصیل کے ایک بارانی نالے میں پہلے نصب کیا گیا تھا، جس کے پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ میڈیا زرائع کا کہنا ہے کہ بارودی سرنگ پر چڑھنے سے شخص کی ٹانگ اڑ گئی جس سے زیادہ خون بہنے سے اسکی موت واقع ہوگئی، جبکہ اس کے ساتھ دونوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو قبضے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کردیا ہے۔ چند دن قبل شمالی وزیرستان میں ایسے ہی ایک واقعے میں دو بچوں کی جان گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 567855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش