0
Sunday 18 Sep 2016 19:56

خودکش حملہ آور کی پہچان اور اسے پکڑنے سے متعلق گائیڈ لائن جاری کر دی گئی

خودکش حملہ آور کی پہچان اور اسے پکڑنے سے متعلق گائیڈ لائن جاری کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ سندھ پولیس نے اہلکاروں اور رضاکاروں کیلئے گائیڈ لائن جاری کی ہے، جس میں خودکش حملہ آور کو پہچاننے اور اسے پکڑنے کے طریقے بتائے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے خودکش حملہ آور کے پہچانے کیلئے گائیڈ لائن تیار کرلی ہے، گائیڈ لائن میں پولیس اہلکاروں اور رضاکاروں کو بتایا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور 12 سے 24 سال کی عمر کے درمیان مرد یا خاتون ہو سکتا ہے، مرد خودکش بمبار کلین شیو اور مجمع کی مناسبت سے کپڑے پہنے ہوتا ہے۔ حملہ آور کا پیٹ غیر معمولی طور پر بڑھا ہوا ہوتا ہے اور وہ خودکش جیکٹ کے وزن کے باعث کندھے جھکا کر چلتا ہے، جبکہ زیادہ تر خودکش حملہ آوروں نے ہاتھوں میں تسبیح تھامی ہوتی ہے۔ گائیڈ لائن میں پولیس اہلکاروں کو کہا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور کو روکنے کیلئے فائرنگ کے بجائے الیکٹرک اسٹین گن کا استعمال کیا جائے، حملہ آور کو سامنے سے پکڑنے کے بجائے پیچھے سے ہاتھوں کو اس طرح پکڑا جائے کہ اس کے ہاتھوں کی ہتھیلیاں کھلی رہیں۔
خبر کا کوڈ : 568301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش