0
Tuesday 27 Sep 2016 12:39

کراچی، کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کی نشاندہی پر قبرستان سے اسلحے کی بھاری کھیپ برآمد

کراچی، کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کی نشاندہی پر قبرستان سے اسلحے کی بھاری کھیپ برآمد
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے منگھوپیر قبرستان سے نئی نویلی بوریوں میں اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کرلی گئی، خودکش جیکٹ، راکٹ، کلاشنکوف، ایل ایم جی، دستی اور آوان بم گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر ملے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز کے بعد کراچی پولیس بھی ایکشن میں آ گئی، منگھوپیر قبرستان سے نئی بوریوں میں دفن اسلحے کی کھیپ برآمد کرلی گئی۔ پولیس نے گرفتار دہشتگرد کی نشاندہی پر منگھوپیر قبرستان میں ایک قبر کی کھدائی کی، تو اسلحے سے بھری کئی نئی بوریاں نکل آئیں۔ ایس ایس پی کراچی ویسٹ نے میڈیا کو بتایا کہ بوریوں سے انتہائی خطرناک ہتھیار ملے ہیں، جو کالعدم تنظیم کے گرفتار دہشتگرد کی نشاندہی پر برآمد کئے گئے۔ برآمد کئے گئے اسلحے میں 4 کلاشنکوف، 7 راکٹ، 20 دستی بم، 40 آوان بم، خودکش جیکٹ، 2 ایل ایم جی اور سینکڑوں گولیاں شامل ہیں۔ نئی بوریوں میں دفن اسلحہ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اسلحہ دفنائے زیادہ دن نہیں گزرے تھے۔
خبر کا کوڈ : 570664
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش