0
Saturday 8 Oct 2016 19:21

ہمیں پالنے کا طعنہ دینے والوں کا ایجنڈا معلوم کرنا چاہیے کہ وہ کہاں سے اور کیونکر سرگرم ہیں، حافظ سعید

ہمیں پالنے کا طعنہ دینے والوں کا ایجنڈا معلوم کرنا چاہیے کہ وہ کہاں سے اور کیونکر سرگرم ہیں، حافظ سعید
اسلام ٹائمز۔ جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں کشمیر کاز پر پاکستا ن میں پیدا یکسوئی، یکجہتی اور اتحاد نریندر مودی کے سرپر سوار ہے اور دوسری جانب حکومت کے بعض نادان دوست اس پر اثرانداز ہونے کیلئے کوشاں ہیں جس کا نوٹس لینا اور ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا حکومتی اداروں کی ذمہ داری ہے، ہمیں پالنے کا طعنہ دینے والوں کا ایجنڈا معلوم کرنا چاہیے کہ وہ کہاں سے اور کیونکر سرگرم ہیں۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے جماعۃ الدعوۃ کے امیر نے کہا کہ ملکی سلامتی، مفادات اور بھارت کے جارحانہ طرزعمل کے خلاف وزیراعظم نوازشریف اور مسلح افواج ایک پیج پر ہیں اور یہی پاکستان کی اصل طاقت ہے، فوج اور سویلین حکومت کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا ریاست پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے اور ایسا کرنے والوں کے عزائم اور ایجنڈا ڈھکا چھپا نہیں، میں آج بھی سمجھتا ہوں کہ وزیراعظم نوازشریف کو اپنے بعض نادان دوستوں سے خبردار رہنا چاہیے جو ‘‘اتوں جپھیاں تھلوں ٹھبیاں’’ کی پالیسی پر گامزن ہیں، ان کا ایجنڈا حکومت اور اداروں کے درمیان غلط فہمیاں پھیلانا اور نوازشریف کی منزل کھوٹی کرنا ہے جو ملک کیلئے نقصان دہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی چھیڑچھاڑ انہیں بہت مہنگی پڑے گی، بھارت نے پاکستان پر جارحیت کی کوشش کی تو 18کروڑ عوام اپنی بہادر مسلح افواج کی پشت پر ہونگے اور پھر یہ آخری جنگ ہوگی، کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے آواز پاکستان کے اصولی مؤقف کی بنیاد پر اٹھا رہے ہیں یہ ہمارا نظریاتی مسئلہ ہے، اگر بھارتی سورما کشمیریوں کے خون سے ہاتھ رنگیں گے تو ہم کیوں خاموش رہیں گے۔ انہوں نے کہا جنرل راحیل شریف کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ، کراچی کا نتیجہ خیز آپریشن اور قومی سلامتی کے حوالہ سے ان کا کردار لائق تحسین ہے، میں ایسے سپہ سالار کی حساس صورتحال میں توسیع کا میں حامی ہوں اور مجھے یقین ہے کہ نوازشریف فیصلہ ملک و قوم کے بہترین مفاد میں کرینگے، جوائنٹ سیشن میں بدمزگی کے حوالے سے حافظ سعید نے کہا یہ بدمزگی منظم انداز میں یکسوئی کے عمل پر اثرانداز ہونے کیلئے تھی۔
خبر کا کوڈ : 573848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش