0
Thursday 13 Oct 2016 20:01

یوم عاشور کے جلوس انتہائی منظم اور پرسکون انداز میں اختتام پذیر ہوئے جو شہر کے لئے اطمینان کا باعث ہے، ڈپٹی میئرکراچی

یوم عاشور کے جلوس انتہائی منظم اور پرسکون انداز میں اختتام پذیر ہوئے جو شہر کے لئے اطمینان کا باعث ہے، ڈپٹی میئرکراچی
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے کہا ہے کہ شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد میں نکالے جانے والے یوم عاشور کے جلوس قانون نافذ کرنے والے اداروں اور کے ایم سی کے افسران کے ساتھ ساتھ ہزاروں منتخب بلدیاتی نمائندوں کی نمایاں کارکردگی کے باعث انتہائی منظم اور پرسکون انداز میں اختتام پذیر ہوئے جو شہر کے لئے اطمینان کا باعث ہے۔ یہ بات انہوں نے 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں شرکت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن، میونسپل کمشنر کے ایم سی ڈاکٹر بدر جمیل اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ نمائش چورنگی کے مرکزی کیمپ میں ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ اور خواجہ اظہارالحسن نے عزاداروں میں شربت تقسیم کیا اور کے ایم سی کے میڈیکل کیمپ میں ماتمی جلوس کے شرکاء کو اپنی نگرانی میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرائی۔ انہوں نے کہا کہ یوم عاشورہ امام حسین (ع) کی اسلام کی سربلندی کے لئے دی گئی قربانی کا لازوال دن ہے، شہداء کربلا نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر اسلام کو سربلندی عطا کی، آپ نے حق و صداقت اور دین کی سربلندی کے لئے عظیم تاریخ رقم کی ہے جو رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گی، کراچی میں نواسہ رسول شہید کربلا امام حسین (ع) کی یاد میں کراچی کے مختلف علاقوں سے نکالنے والے ماتمی جلوسوں اور مجالس کے لئے جس طرح بلدیاتی اداروں نے اپنی خدمات انجام دیں وہ قابل تحسین ہیں۔
خبر کا کوڈ : 575186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش