0
Thursday 13 Oct 2016 20:17

محرم الحرام، سکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر حکومت سندھ، ڈی جی رینجرز اور آئی جی کے مشکور ہیں، علامہ ناظر عباس

محرم الحرام، سکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر حکومت سندھ، ڈی جی رینجرز اور آئی جی کے مشکور ہیں، علامہ ناظر عباس
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ محرم الحرام میں سندھ بھر میں امام بارگاہوں، مجلس عزاء اور جلوس عزاء میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر ہم وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ، مشیر مذہبی امور قیوم سومرو، ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے تہہ دل سے ممنون و مشکور ہیں کہ ان کی محنت اور کوششوں سے اس بار کوئی بھی دہشت گردی کا دلخراش واقعہ پیش نہیں آیا، سندھ بھر میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش رہی، انتظامیہ کو چاہیئے کہ چہلم امام حسین اور عید میلاد النبی کے تمام جلوسوں میں بھی اس طرح کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں، اس کے ساتھ ساتھ ہم کمشنر کراچی اور کے الیکٹرک کی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں، اس بار کچھ علاقوں میں سبیل امام حسین پر جو مسائل درپیش آئے ہم امید کرتے ہیں کہ دوبارہ وہ مسائل نہیں ہونگے اور یہ بھی امید کرتے ہیں کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے تعاون کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 575190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش